کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ شوہر پر اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنا لازم ہے۔
حدیث نمبر: 4175
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَزْعَةَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ ؟ ، قَالَ : " يُطْعِمُهَا إِذَا طَعِمَ ، وَيَكْسُوَهَا إِذَا اكْتَسَى ، ثُمَّ لا يَضْرِبُ الْوَجْهَ ، وَلا يُقَبِّحُ ، وَلا يَهْجُرُ إِلا فِي الْبَيْتِ " .
حکیم بن معاویہ اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: عورت کا شوہر پر کیا حق ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ کھانا کھائے تو اسے بھی کھلائے جب وہ خود کپڑا پہنے تو اسے بھی پہنائے اور اس کے چہرے پر نہ مارے اور اسے قبیح قرار نہ دے اور اس کے ساتھ صرف گھر میں لاتعلقی اختیار کرے۔