کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ مرد کو اپنی بیوی سے جس حال میں چاہے ہمبستری کرنا جائز ہے بشرطیکہ وہ تخلیق کی جگہ (یعنی موضعِ حرث) میں ہو۔
حدیث نمبر: 4166
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَتِ الْيَهُودُ " إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَتَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ مُجَبِّيَةٌ ، جَاءَ وَلَدُهُ أَحْوَلَ ، فَنَزَلَتْ : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 إِنْ شَاءَ مُجِيبَةً ، وَإِنْ شَاءَ غَيْرَ مُجِيبَةٍ ، إِذَا كَانَ فِي صِمَامٍ وَاحِدٍ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہود نے یہ کہا: جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ پچھلی طرف سے صحبت کرتا ہے تو اس کا بچہ بھینگا ہوتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ” تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جس طرف سے چاہو آؤ۔ “ (راوی کہتے ہیں) تو اب آدمی اگلی طرف سے کرے یا پیچھے کی طرف سے کرے، جبکہ صحبت کا مقام ایک ہی ہونا چاہئے (تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے)