کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نکاحِ متعہ کا بیان - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أباح لهم في المتعة ثلاثة أيام يوم الفتح بعد نهيه عنها يوم خيبر ثم نهى عنها مرة ثانية
حدیث نمبر: 4146
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ : " أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي الْمُتْعَةِ عَامَ الْفَتْحِ ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا ، وَرَجُلٌ آخَرُ إِلَى امْرَأَةٍ شَابَّةٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ ، لِنَسْتَمْتِعَ بِهَا فَجَلَسْنَا بَيْنَ يَدَيْهَا ، وَعَلَيْهِ بُرْدٌ وَعَلَيَّ بُرْدٌ ، فَكَلَّمْنَاهَا وَمَهَرْنَاهَا بُرْدَيْنَا ، وَكُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ ، وَكَانَ بُرْدُهُ أَجْوَدَ مِنْ بُرْدِي ، فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيَّ مَرَّةً ، وَإِلَى بُرْدِهِ مَرَّةً ، ثُمَّ اخْتَارَتْنِي ، فنَكَحْتُهَا فَأَقَمْتُ مَعَهَا ثَلاثًا ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فَفَارَقْتُهَا " .
ربیع بن سبرہ جہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال ہمیں نکاح متعہ کرنے کی اجازت دی میں اور ایک دوسرا شخص ایک نوجوان عورت کے پاس گئے جو کنواری محسوس ہوتی تھی ہم اس کے ساتھ نکاح متعہ کرنا چاہتے تھے ہم اس کے سامنے بیٹھ گئے میرے ساتھی کے جسم پر بھی ایک چادر تھی اور میرے جسم پر بھی ایک چادر تھی ہم نے اس عورت کے ساتھ بات چیت کی مہر کے بارے میں بات چیت کی کہ ہم اسے چادریں دیں گے میں اپنے ساتھی کے مقابلے میں زیادہ نوجوان تھا، لیکن اس کی چادر میری چادر سے زیادہ عمدہ تھی وہ عورت ایک دفعہ میری طرف دیکھتی تھی اور ایک مرتبہ اس کی چادر کی طرف دیکھتی تھی پھر اس عورت نے مجھے اختیار کر لیا تو میں نے اس کے ساتھ نکاح کر لیا میں تین دن تک اس کے ساتھ ٹھہرا رہا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (نکاح متعہ سے) منع کر دیا تو میں نے اس عورت سے علیحدگی اختیار کر لی۔