کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نکاح کی حرمت کا بیان - ذكر البيان بأن تزوج المصطفى صلى الله عليه وسلم ميمونة كان وهو حلال لا حرام
حدیث نمبر: 4134
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَزَوَّجَهَا حَلالا ، وَبَنَى بِهَا حَلالا " ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ ، فَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا ، فَنَزَلْتُ فِي قَبْرِهَا أَنَا ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي اللَّحْدِ ، مَالَ رَأْسُهَا ، وَأَخَذْتُ رِدَائِي ، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ رَأْسِهَا ، فَاجْتَذَبَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَأَلْقَاهُ ، وَكَانَتْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ رَأْسَهَا ، فَكَانَ رَأْسُهَا مُحَمَّمًا .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے جب ان کی رخصتی ہوئی اس وقت بھی حالت احرام میں نہیں تھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی ” سرف“ کے مقام پر ہوا تھا (راوی کہتے ہیں) ہم نے انہیں اسی جگہ پر دفن کیا جہاں ان کی رخصتی ہوئی تھی (راوی کہتے ہیں) میں اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے تھے جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا میں نے اپنی چادر لی اور ان کے سر کے نیچے رکھ دی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس چادر کو کھینچ لیا اور اس کو ایک طرف رکھ دیا۔ انہوں نے حج کے موقع پر اپنا سر منڈوا دیا تھا تو ان کے بال چھوٹے چھوٹے سے تھے۔