کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ ثیب عورت اپنے ولی سے زیادہ اپنے آپ پر حق رکھتی ہے جب اس سے اجازت مانگی جائے
حدیث نمبر: 4084
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا ، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْذَنُ ، وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ثیبہ (یعنی بیوہ یا طلاق یافتہ) عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی اس کی خاموشی اس کی اجازت ہو گی۔ “