کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ عورتوں کا نکاح اولیاء کے ذریعے ہوتا ہے نہ کہ ان کے اپنے ہاتھ میں، اور ایام عورتوں کو اس وقت اجازت دی جاتی ہے
حدیث نمبر: 4083
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيِّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى مَرْفُوعًا ، فَمَرَّةً كَانَ يُحَدِّثُ بِهِ ، عَنْ أَبِيهِ مُسْنِدًا ، وَمَرَّةً يُرْسِلَهُ ، وَسَمِعَهُ أَبُو إِسْحَاقَ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ مُرْسَلا وَمُسْنَدًا مَعًا ، فَمَرَّةً كَانَ يُحَدِّثُ بِهِ مَرْفُوعًا ، وَتَارَةً مُرْسَلا ، فَالْخَبَرُ صَحِيحٌ مُرْسَلا وَمُسْنَدًا مَعًا لا شَكَّ ، وَلا ارْتِيَابَ فِي صِحَّتِهِ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوبردہ نامی راوی نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر سنی ہے تو ایک مرتبہ انہوں نے یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے مسند طور پر نقل کر دی اور ایک مرتبہ اسے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کر دیا۔ ابواسحاق نے یہ روایت ابوبردہ کے حوالے سے ” مرسل “ اور ” مسند “ دونوں طرح سنی ہے تو ایک مرتبہ وہ ان کے حوالے سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کر دیتے ہیں اور ایک مرتبہ اسے ” مرسل “ حدیث کے طور پر نقل کر دیتے ہیں، تو اس میں کوئی شبہ نہیں ہے یہ روایت ” مرسل “ اور ” مسند “ دونوں اعتبار سے صحیح (یعنی مستند) ہے اس کے مستند ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4083
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - انظر (4065). تنبيه!! رقم (4065) = (4077) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4071»