کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حکم کے بارے میں سوال کیا
حدیث نمبر: 4081
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو ذَكْوَانُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِكْرِ تَخْطُبُ ؟ ، فَقَالَتْ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ " ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الْبِكْرُ تَسْتَحِي فَتَسْكُتُ ؟ ، قَالَ : " سُكُوتُهَا إِقْرَارُهَا " .
ابوعمرو ذکوان بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کنواری لڑکی کے بارے میں دریافت کیا: جسے نکاح کا پیغام آتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خواتین کی شادی کے بارے میں ان سے مرضی معلوم کی جائے گی۔ سیدہ عائشہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کنواری لڑکی شرما جاتی ہے اور خاموش رہتی ہے (تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گی۔