کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کی اجازت کہ امام اس عورت کا نکاح کرائے جس کا اس کے علاوہ کوئی ولی نہ ہو، اس مرد سے جس سے وہ راضی ہو، چاہے عقد کے وقت صداق مقرر نہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 4072
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيُّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ " ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : " أَتَرْضَى أَنْ أُزَوِّجَكَ فُلانَةً ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ لَهَا : " أَتَرْضَيْنَ أَنْ أُزَوِّجَكَ فُلانًا ؟ " ، قَالَتْ : نَعَمْ ، فَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ يَفْرِضْ صَدَاقًا ، فَدَخَلَ بِهَا ، فَلَمْ يُعْطِهَا شَيْئًا ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَوَّجَنِي فُلانَةً ، وَلَمْ أَعْطِهَا شَيْئًا ، وَقَدْ أُعْطِيتُهَا سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ ، فَكَانَ لَهُ سَهْمٌ بِخَيْبَرَ ، فَأَخَذَتْهُ فَبَاعَتْهُ ، فَبَلَغَ مِائَةَ أَلْفٍ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” سب سے بہتر نکاح وہ ہے جو آدمی کیلئے سب سے زیادہ آسان ہو۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کیلئے یہ فرمایا کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ میں تمہاری شادی فلاں خاتون کے ساتھ کروا دوں اس نے کہا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ تمہاری شادی فلاں شخص سے کروا دوں۔ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی شادی کروا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی مہر مقرر نہیں کیا۔ اس خاتون کی رخصتی ہو گئی مرد نے اسے کوئی چیز ادا نہیں کی جب اس مرد کے انتقال کا وقت قریب آیا تو اس نے کہا: بے شک اللہ کے رسول نے فلاں خاتون کے ساتھ میری شادی کروائی تھی اور مں نے اسے مہر کے طور پر کوئی ادائیگی نہیں کی تھی میں خیبر میں موجود اپنا حصہ اس خاتون کو دیتا ہوں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4072
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1842). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4060»