کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ اگر عورت کے دل میں ایسی کوئی بات آئے جو اس کے لیے ذکر کی گئی تو وہ اپنی بہن کے طلاق کا مطالبہ کیے بغیر شادی کرے
حدیث نمبر: 4069
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ مَا فِي صَحْفَتِهَا ، وَلِتُنْكَحَ ، فَإِنَّ لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کوئی عورت (کسی مرد کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے) اپنی بہن (یعنی مرد کی پہلی بیوی) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے حصے کی سب نعمتیں خود حاصل کر لے اسے شادی کر لینی چاہئے کیونکہ اسے وہی کچھ ملے گا جو اس کے نصیب میں ہے۔ “