کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر اس بات کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش سے شادی کے موقع پر کیا ولیمہ کیا
حدیث نمبر: 4062
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَوْسَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا ، وَلَحْمًا ، كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ ، فَأَتَى حُجْرَ أُمِّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُونَ لَهُ ، ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْبَيْتِ إِذَا رَجُلانِ يَذْكُرَانِ بَيْنَهُمَا الْحَدِيثَ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ ، فَلَمَّا أَبْصَرَهُمَا وَلَّى رَاجِعًا ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کیلئے روٹی اور گوشت کا بھرپور اہتمام کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم شادی کرنے کے بعد کیا کرتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امہات المؤمنین کے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا ان کے لیے دعائے خیر کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی نئی زوجہ محترمہ) کے گھر کے پاس پہنچے تو وہاں دو آدمی گھر کے ایک گوشے میں بیٹھے ہوئے بات چیت کر رہے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آئے (اس موقع پر) اللہ تعالیٰ نے حجاب کے حکم سے متعلق آیت نازل کی تھی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4062
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3148): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4050»