کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس اجازت کا کہ شوال میں عورت سے شادی کرنا جائز ہے، اس قول کے برخلاف جو اسے ناپسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 4058
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَزَوَّجَهَا فِي شَوَّالٍ ، وَبَنَى بِهَا فِي شَوَّالٍ ، فَأَيُّ نِسَائِهِ كَانَ أَحْظَى عِنْدَهُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال کے مہینے میں ان کے ساتھ نکاح پڑھوایا تھا شوال کے مہینے میں ہی ان کی رخصتی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواج میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک مجھ سے زیادہ محبوب اور کون تھیں۔