کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس ممانعت کا کہ مرد کو ایسی عورتوں سے شادی نہیں کرنی چاہیے جو اولاد نہ دیں
حدیث نمبر: 4056
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبِرْتِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَصَبْتُ امْرَأَةً ذَاتَ حَسَبٍ وَجَمَالٍ ، وَلَكِنَّهَا لا تَلِدُ أَفَأَتَزَوَّجُهَا ؟ فَنَهَاهُ ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ : فَنَهَاهُ ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ : فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ " .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے جو مالدار بھی ہے اور خوبصورت بھی ہے لیکن وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی کیا میں اس کے ساتھ شادی کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کر دیا وہ دوسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہی بات بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کر دیا وہ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہی بات بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی عورت کے ساتھ شادی کرو جو محبت کرنے والی ہو اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو کیونکہ میں (قیامت کے دن) تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔