کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر اس بات کا کہ اپنی باندی کو اچھی تربیت اور آزادی دینے کے بعد اس سے شادی کرنے والے اور اہل کتاب میں سے ایمان لانے والے کے لیے اجر دوگنا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4053
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ حَيٍّ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ خُرَاسَانَ ، قَالَ لِلشَّعْبِيِّ : إِنَّا نَقُولُ عِنْدَنَا : إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَعْتَقَ أُمَّ وَلَدِهِ ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا ، فَهُوَ كَالرَّاكِبِ هَدْيَهُ ، قَالَ الشَّعْبِيُّ أَخْبَرَنِي أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَدَّبَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ ، وَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا ، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا ، ثُمَّ أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا ، كَانَ لَهُ أَجْرَانِ ، وَإِذَا آمَنَ الرَّجُلُ بِعِيسَى ، ثُمَّ آمَنَ بِي ، فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَالْعَبْدُ إِذَا اتَّقَى رَبَّهُ ، وَأَطَاعَ مَوَالِيَهُ ، فَلَهُ أَجْرَانِ " .
صالح بن حیی بیان کرتے ہیں: خراسان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے امام شعبی سے کہا: ہمارے ہاں یہ کہا: جاتا ہے: جب کوئی شخص اپنی ام ولد کو آزاد کر دے اور پھر اس کے ساتھ شادی کر لے، تو اس کی مثال ایسے شخص کی طرح ہے جو اپنی قربانی کے جانور پر سوار ہو جاتا ہے، تو امام شعبی نے کہا: سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص اپنی کنیز کی تربیت کرے اور اچھی طرح سے تربیت کرے اس کو تعلیم دے اور اچھی طرح سے تعلیم دے پھر وہ اسے آزاد کر کے اس کنیز کے ساتھ شادی کر لے، تو اس شخص کو دگنا اجر ملے گا اور جو شخص سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہو پھر وہ مجھ پر بھی ایمان لے آئے اسے بھی دگنا اجر ملے گا اور وہ غلام جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہو اور اپنے آقا کی اطاعت کرتا ہو اسے بھی دگنا اجر ملے گا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4053
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (1033)، «صحيح أبي داود» (1792)، «الإرواء» (1825): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4042»