کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس اجازت کا کہ جو شخص کسی عورت سے منگنی کرنا چاہے وہ عقد سے پہلے اسے دیکھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 4041
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الأَنْصَارِ شَيْئًا " يَعْنِي صَغَرًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے انصار کی کسی خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس عورت کو دیکھ لینا، کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے (راوی کہتے ہیں) یعنی ان کی آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔