کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کا بیان کہ ہدی سے قصاب کو اس کی اجرت کے طور پر کچھ نہ دیا جائے
حدیث نمبر: 4022
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَنْ مُجَاهِدًا أَخْبَرَهُ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَرَهُ أَنْ يُقِيمَ عَلَى بُدُنِهِ ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُقَسِّمَ بُدْنَهُ كُلَّهَا لُحُومَهَا ، وَجُلُودَهَا ، وَجِلالَهَا لِلْمَسَاكِينِ ، وَلا يُعْطِي فِي جِزَارَتِهَا مِنْهَا شَيْئًا " .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کی نگہبانی کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ان قربانی کے جانوروں کے سارے گوشت کو، ان کی کھالوں کو اور ان کے جھولوں کو غریبوں میں تقسیم کر دیں اور قربانی کرنے والے کو اس میں سے کوئی بھی چیز (معاوضے کے طور پر) نہ دیں۔