کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نحر کیے ہوئے ہدی کے ساتھ کیا کیا جب وہ اس کا کچھ کھانا چاہتے تھے
حدیث نمبر: 4020
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَرَ بِالْهَدْيِ مِنْ كُلِّ جَزُورٍ بَضْعَةٍ ، فَجُعِلَتْ فِي قَدْرٍ ، فَأَكَلُوا مِنَ اللَّحْمِ وَحَسَوْا مِنَ الْمَرَقِ " .
امام جعفر صادق اپنے والد (امام محمد باقر) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانوروں کے بارے میں حکم دیا کہ ان میں سے ہر جانور کا کچھ گوشت لے کر ان سب کا گوشت ایک ہنڈیا میں پکایا جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا گوشت کھایا اور ان کا شوربہ پیا۔