کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کا بیان کہ بدنہ لے جانے والے کو اس پر سواری کی اجازت اس وقت تک ہے جب تک کہ اسے دوسری سواری نہ مل جائے
حدیث نمبر: 4017
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ارْكَبُوا الْهَدْيَ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدُوا ظَهْرًا " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مناسب طور پر تم لوگ اس وقت تک قربانی کے جانور پر سواری کر لو جب تک تمہیں (سواری کیلئے) جانور نہیں ملتا۔ “