کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کی اجازت کہ بیت عتیق کی طرف بدنہ لے جانے والا اگر چاہے تو اس پر سوار ہو
حدیث نمبر: 4016
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يَسُوقُ بَدَنَةً ، قَالَ : " ارْكَبْهَا " ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " ارْكَبْهَا " ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " ارْكَبْهَا " ، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ : " ارْكَبْهَا وَيْلَكَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کے جانور کو ساتھ لے کر جا رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ قربانی کا جانور ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ قربانی کا جانور ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ تیسری یا چوتھی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم اس پر سوار ہو جاؤ۔