کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ ہدی بھیجنے والا اور اسے قلادہ پہنانے والا اگر حج کا ارادہ کرے یا نہ کرے، اس پر احرام لازم ہے
حدیث نمبر: 4012
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنْتُ أَفْتِلُ قَلائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَبْعَثُ بِهَا ، ثُمَّ لا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کیلئے ہار تیار کیا کرتی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بھجوا دیتے تھے اور پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی کسی چیز سے اجتناب نہیں کرتے تھے جس سے محرم شخص اجتناب کرتا ہے۔