کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بیان کردہ عمل کو مدینہ میں مقیم ہونے کے دوران کرتے تھے
حدیث نمبر: 4010
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " إِنْ كُنْتُ لأَفْتِلُ قَلائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَهْدِي ثُمَّ يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ ، وَهُوَ مُقِيمٌ عِنْدَنَا بِالْمَدِينَةِ ، ثُمَّ لا يُحْرِمُ ، وَلا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کیلئے خود ہار تیار کیا کرتی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کے وہ جانور (مکہ) بھجوا دیتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ہمارے پاس مدینہ منورہ میں مقیم رہتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی پابندی نہیں کرتے تھے اور نہ ہی ایسی کسی چیز سے اجتناب کرتے تھے جس سے محرم شخص اجتناب کرتا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 4010
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3999»