کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ قتادہ نے یہ خبر ابو حسان سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 4002
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ، ثُمَّ دَعَا بِبَدَنَةٍ ، فَأَشْعَرَهَا مِنْ صَفْحَةِ سَنَامِهَا الأَيْمَنِ ، ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا ، وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ ، ثُمَّ أَتَى بِرَاحِلَتِهِ ، فَلَمَّا قَعَدَ عَلَيْهَا وَاسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءُ ، أَهَلَّ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے اونٹ کو منگوایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوہان کے دائیں طرف نشان لگایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون بہایا اور اسے جوتوں کا ہار پہنایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے جب میدان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلبیہ پڑھنا شروع کر دیا۔