کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دوسروں کی طرف سے حج و عمرہ کا بیان - اس بات کی اجازت کہ اگر آدمی بڑھاپے کی وجہ سے سواری پر مستحکم نہ رہ سکتا ہو اور اس پر حج فرض ہو، تو اس کے لیے حج کیا جائے جب کہ وہ زندہ ہو
حدیث نمبر: 3995
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : قَالَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا ، لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، فَهَلْ أَقْضِي عَنْهُ ، أَوْ أَحُجُّ عَنْهُ ؟ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ تعالیٰ نے جو حج فرض کیا ہے وہ میرے بوڑھے عمر رسیدہ والد پر بھی لازم ہو گیا ہے، جو سواری پر بیٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو کیا میں ان کی طرف سے ادائیگی کر دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: جی ہاں۔