کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دوسروں کی طرف سے حج و عمرہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص سواری پر جانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو، اس کے لیے عمرہ کیا جائے، کیونکہ اس کا فرض حج کے فرض جیسا ہے
حدیث نمبر: 3991
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ ، وَالْعُمْرَةَ ، وَالظَّعْنَ ، فَقَالَ : " حَجَّ عَنْ أَبِيكَ واعْتَمِرْ " ، أَبُو رَزِينٍ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ .
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے والد بوڑھے عمر رسیدہ آدمی ہیں وہ حج یا عمرہ کرنے یا سواری پر بیٹھنے کی طاقت نہیں رکھتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے والد کی طرف سے حج بھی کر لو اور عمرہ بھی کر لو۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ کا نام لقیط بن عامر ہے۔