کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سفر میں ابو قتادہ کے زخمی کردہ جنگلی گدھے کا گوشت کھایا
حدیث نمبر: 3977
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَحْرَمَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ غَيْرِي ، فَرَأَيْنَا حِمَارَ وَحْشٍ ، فَأَسْرَجْتُ وَأَلْجَمْتُ ، ثُمَّ رَكِبْتُ ، وَأَخَذْتُ الرُّمْحَ ، وَنَسِيتُ السَّوْطَ ، فَسَأَلْتُهُمْ أَنْ يُنَاوِلُونِيهِ فَأَبَوْا ، فَنَزَلْتُ فَأَخَذْتُ سَوْطِي ، ثُمَّ ضَرَبْتُ الْحِمَارَ فَعَقَرْتُهُ ، فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ الْقَوْمِ ، وَتَرَكَ بَعْضٌ ، فَلَمَّا أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " قَدْ أَصَابَ الَّذِينَ أَكَلُوا ، هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ " ، قَالَ : قُلْنَا : نَعَمْ هَذِهِ رِجْلٌ ، فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوا میرے علاوہ باقی سب لوگوں نے احرام باندھا ہوا تھا ہم نے ایک حمار وحشی (یعنی زیبرہ) دیکھا تو میں نے (گھوڑے پر) زین رکھی لگام ڈالی اور میں سوار ہو گیا۔ میں نے نیزہ پکڑ لیا، لیکن لاٹھی اٹھانا بھول گیا میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: وہ مجھے لاٹھی پکڑا دیں، لیکن انہوں نے میری بات کو تسلیم نہیں کیا میں گھوڑے سے نیچے اترا میں نے اپنی لاٹھی پکڑی پھر میں نے اس زیبرے پر حملہ کر کے اسے مار گرایا بعض لوگوں نے اس کا گوشت کھا لیا اور بعض نے نہیں کھایا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے ارشاد فرمایا: جنہوں نے اس کا گوشت کھایا ہے انہوں نے ٹھیک کیا ہے کیا تمہارے پاس اس کے گوشت کا کچھ حصہ ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یہ ایک ٹانگ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 3977
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - انظر (3955). تنبيه!! رقم (3955) = (3966) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3966»