کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض عالموں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ابن منکدر نے یہ خبر عبد الرحمن بن عثمان تیمی سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 3973
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، فِي الْحَجِّ ، وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، فَأُهْدِيَ لَنَا طَائِرٌ ، وَطَلْحَةُ نَائِمٌ ، فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَوَفَّقَ مَنْ أَكَلَهُ ، وَقَالَ : " أَكَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لَسْتُ أُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ ، وَسَمِعَهُ مِنَ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، فَمَرَّةً رَوَى عَنْ مُعَاذٍ ، وَأُخْرَى عَنْ أَبِيهِ .
معاذ بن عبدالرحمن تیمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیلئے جا رہے تھے ہم احرام باندھے ہوئے تھے ہمیں ایک پرندہ تحفے کے طور پر دیا گیا سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت سو رہے تھے ہم میں سے کچھ لوگوں نے اس کا گوشت کھا لیا اور کچھ لوگوں نے پرہیز کیا انہوں نے اسے نہیں کھایا جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو ہم نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے ان لوگوں کا ساتھ دیا جنہوں نے اس کا گوشت کھا لیا تھا اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ بتایا: ہم نے اس (شکار) کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کھایا تھا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں اس بات کا انکار نہیں کرتا کہ ابن منکدر نے یہ روایت عبدالرحمن بن عثمان تیمی سے سنی ہو گی اور انہوں نے یہ روایت عبدالرحمن کے صاحب زادے کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سنی ہو گی، تو ایک مرتبہ انہوں نے اسے معاذ کے حوالے سے نقل کر دیا اور دوسری مرتبہ ان کے والد کے حوالے سے نقل کر دیا۔