کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم جب جمرہ کا ارادہ کرے تو گرمی سے بچنے کے لیے چھپ جائے
حدیث نمبر: 3949
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّ أُمَّ الْحُصَيْنِ حَدَّثَتْهُ ، قَالَتْ : " حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ ، فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ ، وَبِلالا ، أَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ مِنَ الْحَرِّ ، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ " .
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی ہے میں نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان دونوں میں سے ایک نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا ہوا تھا اور دوسرے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر چادر تانی ہوئی تھی، تاکہ آپ کو دھوپ کی تپش سے بچائیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی۔