حدیث نمبر: 3947
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : " كَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا أَحْرَمُوا أَتَوْا الْبَيْتَ مِنْ ظَهْرِهِ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ : وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا ، وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى سورة البقرة آية 189 " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں لوگ جب احرام باندھتے تھے تو وہ گھر کی پشت کی طرف سے آتے تھے (یعنی حج کے لئے اپنے گھر کی پچھلی طرف سے روانہ ہوتے تھے) تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ” یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ تم گھروں کے پیچھے والے حصے کی طرف سے آؤ، بلکہ نیکی اس شخص کی ہے جو پرہیزگاری اختیار کرے۔ “