کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تمتع کے حج کا بیان - اس بات کا بیان کہ احلال کی اجازت صرف اس کے لیے ہے جو شروع میں ہدی ساتھ نہ لائے
حدیث نمبر: 3928
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي عَمْرَةَ ، عَنْ عُمَرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ ، " فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ طَافَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَحِلَّ إِلا أَنْ يَكُونَ سَاقَ هَدْيًا " ، قَالَتْ : وَأَتَيْنَا بِلَحْمِ بَقَرٍ ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا ؟ ، قَالُوا : " ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب ذیقعدہ ختم ہونے میں پانچ دن رہ گئے تھے۔ تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا جو شخص بیت اللہ کا طواف کر چکا ہو وہ احرام کھول دے، البتہ وہ شخص نہیں کھولے گا، جس کے ساتھ قربانی کا جانور موجود ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہمارے پاس گائے کا گوشت آیا، تو میں نے دریافت کیا: یہ کہاں سے آیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: اللہ کے رسول نے اپنی ازواج کی طرف سے (گائے) ذبح کی ہے۔