کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تمتع کے حج کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اگر بیت عتیق کا قصد کرے تو عمرہ سے حج تک تمتع کرے
حدیث نمبر: 3923
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ بِعَسْقَلانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّهُ سَمِعَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ فِي حَجَّةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، يَقُولُ : لا يَفْتِي بِالتَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ إِلا مَنْ جَهِلَ أَمْرَ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا ، فَقَالَ لَهُ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ : " بِئْسَ مَا قُلْتُ يَا ابْنَ أَخِي ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَفَعَلْنَاهُ مَعَهُ " .
محمد بن عبداللہ بیان کرتے ہیں:۔ انہوں نے ضحاک بن قیس کو سنا یہ اس موقع کی بات ہے جب سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ (اپنے عہد خلافت میں) حج کے لیے آئے تھے ضحاک یہ کہہ رہے تھے حج کے ہمراہ عمرہ کو شامل کرنے کی سہولت کا فتوئی وہ شخص دیگا جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے ناواقف ہو گا اس پر سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میرے بھتیجے تم نے بہت غلط بات کہی ہے اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا تھا آپ کے ہمراہ ہم نے بھی ایسا کیا تھا۔