کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قران کے حج کا بیان - اس بات کا بیان کہ عمرہ سے حج تک متمتع ہونے والے کے لیے ایک طواف اور ایک سعي اس کے عمرہ اور حج کے لیے کافی ہے
حدیث نمبر: 3913
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وعبيد الله بن عمر ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ، وَطَافَ لَهُمَا سَبْعًا ، وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا ، وَقَالَ : هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ " .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حج اور عمرے کو جمع کیا۔ انہوں نے ان دونوں کے لیے سات مرتبہ طواف کیا اور سات مرتبہ سعی کی اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔