کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قران کے حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جس سے ہمارے بعض ائمہ نے عمرہ سے حج تک متمتع ہونے کے استحباب پر استدلال کیا
حدیث نمبر: 3910
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الصَّبِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، أَنَّهُ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ ، فَقَالَ : " هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
صبی بن معبد بیان کرتے ہیں: انہوں نے حج اور عمرے کا احرام ایک ساتھ باندھ لیا۔ انہوں نے (بعد میں) اس بات کا تذکرہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری رہنمائی تمہارے نبی کی سنت کی طرف کی گئی ہے۔