کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس بات کا بیان کہ حیض والی عورت کو اس وقت رخصت ہے کہ وہ نفر کرے چاہے اس کا آخری عمل بیت اللہ سے نہ ہو، بشرطیکہ اس نے اس سے پہلے طواف زیارت کیا ہو
حدیث نمبر: 3904
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أَرَى صَفِيَّةَ إِلا حَابِسَتَنَا ، قَالَ : " وَمَا شَأْنُهَا ؟ " ، قَالَتْ : حَاضَتْ ، قَالَ : " أَمَا كَانَتْ أَفَاضَتْ ؟ " ، قُلْتُ : بَلَى ، وَلَكِنَّهَا حَاضَتْ ، قَالَ : " فَلا حَبْسَ عَلَيْهَا فَلْتَنْفِرْ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرا خیال ہے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا ہوا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: انہیں حیض آ گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ طواف افاضہ کر چکی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، لیکن انہیں حیض آ گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اس کا رکنا ضروری نہیں ہے وہ روانہ ہو سکتی ہے۔