کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: منیٰ سے طوافِ صدر کے لیے روانگی کا بیان - اس بات کا ذکر جو حاجی کے لیے مستحب ہے کہ اگر وہ واپسی کا ارادہ کرے تو اس رات محصب میں اترے تاکہ اس کا سفر آسان ہو
حدیث نمبر: 3896
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَسْمَاءَ ، وَعَائِشَةَ كانتا لا تُحَصِّبَانِ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : " إِنَّمَا نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لأَنَّهُ كَانَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ " .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا وادی محصب میں پڑاؤ نہیں کیا کرتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں اس لیے پڑاؤ کیا تھا کیونکہ یہ روانگی کے لیے زیادہ آسان تھا۔