کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جمرة عقبہ کو کنکریاں مارنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جمرہ عقبہ پر آدمی کتنی کنکریاں پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 3873
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ ، قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " أَلِّفُوَا الْقُرْآنَ كَمَا أَلَّفَهُ جِبْرَائِيلُ ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا النِّسَاءُ " ، قَالَ الأَعْمَشُ : فَلَقِيتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ ، فَأَخْبَرْتُهُ ، فَسَبَّهُ ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ حِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ، فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ ، فَرَمَاهَا مِنْ بَطْنِ الْوَادِي بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّ النَّاسَ يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِهَا ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : " هَذَا وَالَّذِي لا إِلَهَ غَيْرُهُ مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ " .
اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج بن یوسف کو منبر پر یہ بات کہتے ہوئے سنا تم قرآن کو اسی طرح پڑھو جس طرح سیدنا جبرائیل نے اسے پڑھا تھا (یعنی یہ کہو) وہ سورۃ جس میں گائے کا ذکر ہے وہ سورۃ جس میں آل عمران کا ذکر ہے وہ سورۃ جس میں خواتین کا ذکر ہے۔ اعمش کہتے ہیں: پھر میری ملاقات ابراہیم نخعی سے ہوئی میں نے انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے حجاج کو برا کہا: پھر ابراہیم نخعی نے بتایا: عبدالرحمن بن یزید نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اس وقت جب انہوں نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماری تھیں۔ وہ وادی کے نشیبی حصے میں کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے وادی کے نشیبی حصے سے سات کنکریاں ماریں ہر کنکری کے ہمراہ تکبیر کہی میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ تو وادی کے اوپر والے حصے سے انہیں کنکریاں مارتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس ہستی کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر سورۃ بقرہ نازل ہوئی تھی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 3873
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق دون قصة الحجاج - انظر (3859). تنبيه!! رقم (3859) = (3870) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3862»