کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ عورتوں کو رات کو مزدلفہ سے منیٰ کی طرف پیش قدمی کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 3861
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ الْقَاسِمَ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : " اسْتَأْذَنَتْ سَوْدَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَقَدَّمَ مِنْ جَمْعٍ ، وَكَانَتِ امْرَأَةً ثَقِيلَةً ثَبِطَةً فَأَذِنَ لَهَا ، وَوَدِدْتُ أَنِّي اسْتَأْذَنْتُهُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ مزدلفہ سے پہلے روانہ ہو جائیں، کیونکہ وہ ایک بھاری بھرکم خاتون تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) میری یہ خواہش تھی کہ میں بھی آپ سے اجازت لے لیتی۔