کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - حاجی کے مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانگی کے وقت کا ذکر
حدیث نمبر: 3860
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ لا يُفِيضُونَ حَتَّى يَرَوَا الشَّمْسَ عَلَى ثَبِيرٍ ، فَخَالَفَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ " .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت کے لوگ اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک ثبیر (نامی پہاڑ) پر سورج کو دیکھ نہیں لیتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے برخلاف کیا اور آپ سورج کے طلوع ہونے سے پہلے ہی روانہ ہو گئے۔