کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ حاجی کے لیے منیٰ سے افاضہ کرنا جائز نہیں بغیر عرفات میں وقوف اور وہاں موجودگی کے
حدیث نمبر: 3856
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَتْ قُرَيْشُ قُطَّانَ الْبَيْتِ ، وَكَانُوا يُفِيضُونَ مِنْ مِنًى ، وَكَانَ النَّاسُ يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ سورة البقرة آية 199 " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش بیت اللہ کے نگران تھے وہ لوگ منی سے روانہ ہو جاتے تھے جبکہ دوسرے لوگ عرفات سے روانہ ہوتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ” تم لوگ بھی وہیں سے واپس جاؤ جہاں سے لوگ واپس جاتے ہیں ۔“