کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا عرفات میں حاجیوں کے وقوف پر اپنے فرشتوں سے فخر کرتا ہے
حدیث نمبر: 3852
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ مَلائِكَةَ أَهْلِ السَّمَاءِ ، فَيَقُولُ : انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي هَؤُلاءِ جَاءُونِي شُعْثًا غُبْرًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک اللہ تعالیٰ آسمان کے رہنے والوں یعنی فرشتوں کے سامنے اہل عرفات پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: تم میرے ان بندوں کو دیکھو! جو وہ بکھرے ہوئے اور غبار آلود ہو کر میرے پاس یعنی میری بارگاہ میں آئے ہیں ۔“