کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ عرفات میں رات یا دن وقوف کرنے والے کا حج اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھے، اس فجر تک جو مزدلفہ میں لوگوں پر طلوع ہو
حدیث نمبر: 3851
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، وَإِسْمَاعِيلَ ، وَزَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِالْمُزْدَلِفَةِ ، فَقَالَ : " مَنْ صَلَّى صَلاتَنَا هَذِهِ ، ثُمَّ أَقَامَ مَعَنَا وَقَدْ وَقَفَ قَبْلَ ذَلِكَ بِعَرَفَةَ لَيْلا ، أَوْ نَهَارًا ، فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ " .
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مزدلفہ میں وقوف کیے ہوئے دیکھا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: جس نے ہمارے ہمراہ یہ نماز ادا کی پھر وہ ہمارے ساتھ مقیم رہا اور وہ اس سے پہلے رات کے وقت یا دن کے وقت عرفہ میں وقوف کر چکا ہو، تو اس نے اپنے حج کو مکمل کر لیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 3851
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3840»