کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مکہ سے منیٰ کے لیے نکلنے کا بیان - اس بات کا ذکر جو حاجی کے لیے مستحب ہے کہ وہ یوم الترویہ کو ظہر کی نماز منیٰ میں پڑھے، نہ کہ مکہ میں
حدیث نمبر: 3846
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، أَخْبِرْنِي عَنْ شَيْءٍ عَقَلْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيْنَ أُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ ، قَالَ : " بِمِنًى " ، قَالَ : قُلْتُ : فَأَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ ، قَالَ : " بِالأَبْطَحِ " .
عبدالعزیز بن رفیع بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں بتائیں جو آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یاد ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترویہ کے دن ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: منی میں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کے وقت ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی۔ انہوں نے جواب دیا: ابطح میں۔