کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا کہ اگر کعبہ کو توڑا جائے تو حجر کو بیت اللہ میں شامل کر دیں
حدیث نمبر: 3818
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ : وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَهْدِمَ الْكَعْبَةَ وَيَبْنِيَهَا ، حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ خَالَتِي ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا : " يَا عَائِشَةُ لَوْلا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِشِرْكٍ ، لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ ، ثُمَّ زِدْتُ فِيهَا سِتَّةَ أَذْرُعٍ مِنَ الْحِجْرِ ، فَإِنَّ قُرَيْشًا اقْتَصَرَتْ بِهَا حِينَ بَنَتِ الْبَيْتَ ، وَجَعَلَتُ لَهَا بَابَيْنِ شَرْقِيًّا ، وَبَابًا غَرْبِيًّا ، وَأَلْزَقَتُهَا بِالأَرْضِ " .
سعید بن میناء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا: یہ اس وقت کی بات جب انہوں نے خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس کی تعمیر نو کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جو میری خالہ ہیں میری خالہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! اگر تمہاری قوم زمانہ شرک کے اتنا قریب نہ ہوتی، تو میں خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس میں حطیم کے چھ بالشت حصے کا اضافہ کرواتا کیونکہ قریش نے اس کی تعمیر کرتے ہوئے اس حصے کو چھوڑ دیا تھا اور میں اس کے دو دروازے بناتا ایک مشرقی دروازہ ایک مغربی دروازہ اور میں اس کے دروازوں کو زمین کے ساتھ رکھتا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 3818
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3807»