کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات کا ذکر جو حاجی کے لیے مستحب ہے کہ وہ مکہ میں داخل ہونے پر اس سے شروع کرے
حدیث نمبر: 3808
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ ، قَالَ : سَلْ لِي عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنْ رَجُلٍ يُهِلُّ بِالْحَجِّ ، فَإِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ أَهَلّ أَمْ لا ؟ فَقَالَ عُرْوَةُ : " قَدْ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّ أَوَّلَ شَيْءٍ بَدَأَ بِهِ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ ، وَطَافَ بِالْبَيْتِ " .
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: عراق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: عروہ بن زبیر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کریں جو حج کا احرام باندھتا ہے اور وہ بیت اللہ کا طواف کر لیتا ہے وہ تلبیہ پڑھتا رہے گا یا نہیں، تو عروہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ تشریف لانے کے بعد سب سے پہلے وضو کیا تھا اور بیت اللہ کا طواف کیا تھا۔