کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: احرام کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص اپنی قمیص میں احرام باندھے وہ اسے اتار دے، اس کے برخلاف جو اسے پھاڑنے کا حکم دیتا ہے
حدیث نمبر: 3778
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ : " يَنْزِعَهَا نَزْعًا ، وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ ، أَوْ ثَلاثًا " ، وَقَالَ : " مَا كُنْتَ فَاعِلا فِي حَجَّتِكَ ، فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .
صفوان بن یعلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور جبہ پہنا ہوا تھا اور خوشبو لگائی ہوئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی وہ جبہ کو اتار دے اور اسے دو یا تین مرتبہ دھوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کچھ تم حج میں کرتے ہو وہی عمرے میں کرو (یعنی اسی طرح کا احرام باندھو)