کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مقدماتِ حج کا بیان - اس بات کا بیان کہ عورت کے ساتھ اس کے فرض حج کی ادائیگی کے لیے نکلنا نفلی جہاد کے لیے نکلنے سے افضل ہے
حدیث نمبر: 3757
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ " ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا ، وَانْطَلَقَتِ امْرَأَتِي حَاجَةً ، فَقَالَ : " انْطَلِقْ فَحِجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” کوئی بھی شخص کسی عورت کے ساتھ تنہا ہرگز نہ ہو اس عورت کے ساتھ اس کا کوئی محرم بھی ہونا چاہیئے۔ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرا نام فلاں فلاں جنگ میں حصہ کے لیے نوٹ کر لیا گیا ہے، حالانکہ میری بیوی حج کے لیے جانا چاہتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنی بیوی کے ہمراہ حج کرو۔“