کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مقدماتِ حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کے ساتھ حج کرنا، جس پر حج فرض ہو اور اس کا کوئی محرم اس کے علاوہ نہ ہو، نفلی جہاد سے افضل ہے
حدیث نمبر: 3756
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُقَاتِلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مَعْبَدٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَخْطُبُ ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، اكْتُتِبْتُ فِي غَزَاةِ كَذَا وَكَذَا ، وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَةً ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبْ فَحِجَّ بِامْرَأَتِكَ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرا نام فلاں فلاں غزوے میں شرکت کے لیے نوٹ کر لیا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کے لیے روانہ ہونا چاہتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور اپنی بیوی کو حج کرواؤ۔