کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے کھجوروں کے لیے برکت کی دعا کی
حدیث نمبر: 3747
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ ، قَالَ : كَانَ النَّاسُ إِذَا رَأَوَا الثَّمَرَ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِذَا أَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا ، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ ، وَأَنَا أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَا بِهِ لِمَكَّةَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ " ، ثُمَّ يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيدٍ يَرَاهُ ، فَيُعْطِيهِ ذَلِكَ الثَّمَرَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب لوگ پہلا پھل دیکھتے تھے، تو اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لاتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے لیتے اور یہ دعا مانگتے تھے۔ ” اے اللہ! ہمارے پھلوں میں ہمارے لیے برکت رکھ دے ہمارے شہر میں ہمارے لیے برکت رکھ دے ہمارے صاع اور مد میں ہمارے لیے برکت رکھ دے اے اللہ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے نبی تھے اور میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں۔ انہوں نے مکہ کے لیے تجھ سے دعا کی تھی اور میں مدینہ کے لیے تجھ سے دعا کرتا ہوں جو اس کی مانند ہو جو انہوں نے مکہ کے لیے دعا کی تھی اور اس کے ہمراہ اتنی ہی مزید ہو ۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں موجود نظر آنے والے سب سے چھوٹے بچے کو بلاتے اور آپ وہ پھل اسے عطا کر دیتے تھے۔