کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینہ کے لوگوں کے لیے ہمارے بیان کردہ کی دعا کی تو وہ نماز کے لیے وضو کر رہے تھے
حدیث نمبر: 3746
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَنَّهُ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْحَرَّةِ بِالسُّقْيَا ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيتُونِي بِوِضُوءٍ " ، فَلَمَّا تَوَضَّأَ ، قَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ، ثُمَّ كَبَّرَ ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ دَعَاكَ لأَهْلِ مَكَّةَ بِالْبَرَكَةِ ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُكُ وَرَسُولُكَ ، أَدْعُوكَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنْ تَبَارَكَ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ ، وَصَاعِهِمْ مِثْلَ مَا بَارَكْتَ لأَهْلِ مَكَّةَ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ " .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ” سقیا“ کے مقام پر موجود پتھریلے میدان میں آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس وضو کا پانی لے کر آؤ۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کر لیا، تو آپ کھڑے ہوئے آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا پھر آپ نے تکبیر کہی پھر یہ دعا کی۔ ” اے اللہ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے۔ انہوں نے اہل مکہ کے لیے تجھ سے برکت کی دعا کی تھی۔ میں ” محمد“ تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں۔ میں اہل مدینہ کے لئے تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ، تو ان کے مد اور ان کے صاع میں اسی طرح برکت کو رکھ دے جس طرح، تو نے اہل مکہ کے لیے برکت رکھی تھی اور اس برکت کے ہمراہ دو مزید برکتیں رکھ دے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحج / حدیث: 3746
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الترغيب» (11 - الحج / 15 - في سكنى المدينة). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3738»