کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ مدینہ کی مشقت اور اس کی سختیوں پر صبر کرنے والوں کے لیے شفاعت ہے
حدیث نمبر: 3740
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَصْبِرُ أَحَدٌ عَلَى لأْوَاءِ الْمَدِينَةِ وَجَهْدِهَا إِلا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا ، أَوْ شَهِيدًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مدینہ منورہ کی سختی اور مشکل پر جو شخص صبر کرے گا میں اس کا ” شفیع “ (راوی کو شک ہے یہ الفاظ ہیں) ” گواہ “ ہوں گا ۔“