کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا مدینہ سے اس شخص کے بدلے اس سے بہتر شخص کو لاتا ہے جو اس سے رغبت ترک کر کے نکلتا ہے
حدیث نمبر: 3733
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَخْرُجُ مِنْهَا أَحَدٌ ، يَعْنِي الْمَدِينَةَ ، رَغْبَةً عَنْهَا إِلا أَبْدَلَهَا اللَّهُ مَا هُوَ خَيْرٌ لَهَا مِنْهُ ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” یہاں سے جو بھی شخص اس سے بے رغبت ہوتے ہوئے نکلے گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھی)، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں مدینہ منورہ کو وہ شخص عطا کر دے گا جو اس (مدینہ منورہ) کے لیے اس (نکل جانے والے) شخص سے زیادہ بہتر ہو گا اور مدینہ لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے، اگر انہیں اس بات کا علم ہو۔“