کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مدینہ اپنے اندر سے خبث کو لوگوں سے اس طرح نکالتی ہے جیسے بھٹی دھات سے خبث نکالتی ہے
حدیث نمبر: 3732
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الإِسْلامِ ، فَأَصَابَ الأَعْرَابِيَّ وَعْكٌ بِالْمَدِينَةِ ، فَخَرَجَ الأَعْرَابِيُّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا ، وَيَنْصَعُ طَيِّبُهَا " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:۔ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا اسے مدینہ منورہ میں بخار ہو گیا وہ دیہاتی (مدینہ منورہ چھوڑ کر) چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مدینہ بھٹی کی مانند ہے، جو خرابی کو ختم کر دیتی ہے اور پاکیزہ چیز کو نکھار دیتی ہے۔